حیدرآباد۔9دسمبر(اعتماد نیوز) آج جموں کشمیر اور جھارکھنڈ میں تیسرے مرحلہ
کی رائے دہی کا اختتام عمل میں آیا۔ جھارکھنڈ میں دو پہر تین بجے تک رائے
دہی کی شرح 55رہی جبکہ کشمیر میں اس مرتبہ ریکارڈ سطح پر دو پہر
تین بجے تک
60فیصد رائے دہی ہوئی۔ شدت پسندوں کی جانب سے ووٹنگ کے خلاف دھمکی کے
باوجود کشمیر میں ریکارڈ سطح کی ووٹنگ خوش آئندمانا جاتا ہے۔ دونوں ریاستوں
میں چند نا خوشگوار واقعات کے سوا مجموعی طور پر رائے دہی پر امن رہی۔